راولپنڈی :کسٹم عدالت نے ایان علی کی پاسپورٹ حوالیگی کی درخواست منظور کرلی

بدھ 25 نومبر 2015 16:19

راولپنڈی :کسٹم عدالت نے ایان علی کی پاسپورٹ حوالیگی کی درخواست منظور کرلی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء) کسٹم عدالت نے انویسٹی گیشن آفیسر کو ایان علی کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ماڈل گرل کو دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی تفصیل کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا مزید برآں انہیں حکم دیا گیا کہ جب بھی کسٹم حکام طلب کریں انہیں پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا۔یاد رہے ایان علی کا نام ملک کے تمام ایئر پورٹس پر آئی سی ایل میں ڈالا جاچکاہے ۔اور ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 16:19:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :