ایان علی کو ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

منگل 1 دسمبر 2015 18:10

ایان علی کو ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) خوبرو ڈالر گرل ایان علی کو ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے حکام آپس میں جلد رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کی پریشانیوں میں مزید اصافہ ہو سکتا ہے اور انہیں ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ادارے مشاورت کر رہے ہیں اور قانونی اور آئینی لحاظ سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد ہی ماڈل ایان علی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 18:10:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :