چینی سپر سٹار جیکی چن نے دو ارب روپے میں نیا طیارہ خرید لیا

جیکی چن اپنے طیاروں کے ذخیرے میں نئے اضافے پر بہت پرجوش ہیں

ہفتہ 6 فروری 2016 12:20

چینی سپر سٹار جیکی چن نے دو ارب روپے میں نیا طیارہ خرید لیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) چین سے تعلق رکھنے والے سپراسٹار اداکار جیکی چن نے تو ایسا نیا کھلونا اپنے ذخیرے کا حصہ بنالیا ہے۔جی ہاں رواں ہفتے چینی اور ہولی وڈ فلموں کے اس سپراسٹار نے برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرایر کا جہاز 20 ملین ڈالرز (2 ارب پاکستانی روپے) میں خرید لیا ہے۔ایمبرایر لیگسی 500 بزنس جیٹ نامی یہ طیارہ جیکی چن کا پہلا جہاز نہیں۔

درحقیقت وہ اس کمپنی کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور اس سے پہلے 2012 میں اس کا لیگسی 650 خرید چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ لیگسی 500 جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کا ڈیزائن مسافروں کے آرام کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔جیکی چن اپنے طیاروں کے ذخیرے میں نئے اضافے پر بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ لیگسی 500 جیسے طیارے کے حصول پر سنسنی محسوس کررہے ہیں جو کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ایگزیکٹو جیٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران لیگسی 650 سے مجھے سفر کے زبردست تجربہ اور آرام ملا اور اس کی مدد سے مجھے دنیا بھر میں کام کرنے کا موقع ملا۔ان کے بقول توقع ہے کہ اس نئے طیارے کی کارکردگی پہلے سے بھی بڑھ کر ہوگی اور یہ میرے لیے اچھا موبائل گھر اور دفتر ثابت ہوگا۔

وقت اشاعت : 06/02/2016 - 12:20:31