انگریز گلوکار کے ساتھ دھوکہ،ایان علی ایک اور معاملے میں پھنس گئی

منگل 9 فروری 2016 16:50

انگریز گلوکار کے ساتھ دھوکہ،ایان علی ایک اور معاملے میں پھنس گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) انگریز گلوکار کے ساتھ دھوکہ،ایان علی ایک اور معاملے میں پھنس گئی،ڈالر گرل ایان علی کی مشکلات کم ہونے کی بجائے اور بڑھتی جا رہی ہیں۔ ڈالر گرل اب ایک اور نئی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گوہر علی نامی شخص نے عدالت میں ایان علی کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ دراخواست میں کہا گیا کہ ماڈل نے انگریز گلوکار ایڈورڈ مایا کا کنسرٹ کرانے کیلئے 60 لاکھ روپے لیے لیکن کنسرٹ نہ کروا سکی۔ دراخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈالر گرل نے 2 اکتوبر 2015 کو کنسرٹ کرانے کا وعدہ کیا مگر اب انکاری ہو گئی ہے۔ ملزمہ ایان علی کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 16:50:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :