گلوکار و اداکار ولی حامد خان کی نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت

پیر 2 مئی 2016 13:39

گلوکار و اداکار ولی حامد خان کی نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) گلوکار و اداکار ولی حامد خان نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی ۔ شو کے دوران میزبان فرح حسین کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر میری فلم ” عشق پازیٹو “ ریلیز ہو گی جس کی نمائش کے بعد میں مستقبل میں فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی شعبہ گلوکاری ہے اور ’ ’ عشق پازیٹو “ میری زندگی کی پہلی فلم ہے ، اس فلم میں بڑی محنت کی ہے تاہم اس کا فیصلہ اب فلم بین ہی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے دوران کافی تلخ تجربات بھی ہوئے مگر میں ان کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھتا ۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 13:39:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :