میرے شو ہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہیں ‘ کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ کا الزام

جمعرات 30 جون 2016 15:18

میرے شو ہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہیں ‘ کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ کا الزام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کے کیس کی تحقیقات کے دوران قتل ہونے والے کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے شو ہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایان علی کے کیس کے باعث میرے شو ہر کافی پریشان رہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ میرے شوہر کو دن دیہا ڑے مار دیا گیا لیکن ان کے قتل کا کسی نے نوٹس تک نہ لیا ،ایسا لگتا ہے کوئی انسپکٹر نہیں چڑیا کا بچہ مر گیا ہے ۔اعجاز چوہدری کی بیوہ نے کہا کہ اللہ کے بعدسپریم کورٹ سے انصاف کی طلبگار ہوں ، میرے شوہر کو ایان علی کے مقدمے میں تحقیقات کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 15:18:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :