دپیکا پڈکون اور میرے درمیان کوئی اختلافات نہیں‘ سونم کپور

پیر 23 جنوری 2017 13:52

دپیکا پڈکون اور میرے درمیان کوئی اختلافات نہیں‘ سونم کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء)بالی ووڈ اداکار سونم کپور نے کہا ہے کہ میرے اور دپیکا پڈکون کے درمیان کوئی اختلافات نہیں اور نہ ہی میں نے ایوارڈ شو کے دوران ان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سونم نے کہا کہ میرا نہ تو دپیکا سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی میں نے کسی ایوارڈ فنکشن میں انکے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایوارڈ شو کے دوران مجھے یہ تک پتہ نہیں تھا کہ دپیکا بھی اس شو میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دپیکا میری سینئر ہیں اور میں ان کا بہت احترام کرتی ہیں جبکہ دپیکا بھی میرے ساتھ ہمیشہ بہت عزت و احترام سے پیش آتی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 13:52:03

Rlated Stars :