جنیفر اینسٹن ٹی وی پر واپسی کی خواہاں

پیر 23 جنوری 2017 14:16

جنیفر اینسٹن ٹی وی پر واپسی کی خواہاں
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ہالی وڈ کی مقبول اداکارہ جنیفر اینسٹن ٹی وی پر واپس آنا چاہتی ہیں،جینفر اینی سٹن جن کو ٹی وی سٹکام ’’فرینڈز‘‘سے شہرت ملی تھی نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے ان کو ایک بار پھر ٹی وی پر آنے کی تمنا ہے کیونکہ ان کو ٹی وی اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب آپ عمر کے بیسویں سال کے لگ بھگ ہوتے ہیں تو آپ کو گھومنا پھرنا،نئے نئے لوگوں سے ملنا اور گھر سے دور رہنا ایک ایڈونچر معلوم ہوتا ہے لیکن اب مجھے گھر میں رہنا اور اپنا وقت انجوائے کرنا اچھا لگتا ہے اب میرے پاس فلم ڈائریکٹرز کی چیخ و پکار اور ڈانٹ سننے کی برداشت اورسکت ختم ہوتی جا رہی ہے۔

جنیفر اینسٹن نے کہا کہ وہ اب ٹی وی پر آئیں گی چاہے اس کا کوئی بھی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس یا ایمیزون وغیرہ ہو۔اداکارہ نے کہا کہ لوگوں میں اب گھروں میں ہی فلمیں دیکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے لگتا ہے کہ سینما سکرینز ٹی وی سکرین میں سکٹر کر آ جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:16:44