کرسٹیانو رونالڈو اب انجلینا جولی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے

بدھ 22 فروری 2017 13:37

کرسٹیانو رونالڈو اب انجلینا جولی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جنہیں فٹبال کی دنیا کا عظیم ترین فٹبالر مانا جاتا ہے اب موصوف ہالی وڈ کی 41 سالہ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ اداکاری کے فن کا مظاہرہ کرتے دیکھائی دیں گے۔

شامی مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے امریکی ٹی وی چینل کی طرف سے ایک ڈرامہ سریز پروڈیوس کی جارہی ہے جس میں یہ دونوں ایک ساتھ ہیرو ہیروئن کا کردار نبھا رہے ہیں۔ رونالڈو کہتے ہیں کہ انہوں نے ٹی وی سیریز میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے، اس لئے وہ آجکل اداکاری کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس ٹی وی سیریز کی ریکارڈنگ اپریل میں شروع ہوگی۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:37:44