فلم دی میگنیفیشنٹ سیون امریکی باکس آفس پر چھا گئی‘ ساڑھے تین ارب سے زائد کا بزنس کرلیا

پیر 26 ستمبر 2016 13:38

فلم دی میگنیفیشنٹ سیون امریکی باکس آفس پر چھا گئی‘ ساڑھے تین ارب سے زائد کا بزنس کرلیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) ہالی ووڈ فلم ’دی میگنیفیشنٹ سیون‘ نے امریکی باکس آفس پر تین ارب پچاس کروڑ سے زائد کما کر پہلا نمبر حاصل کرلیا جبکہ گزشتہ ویک اینڈ پرپہلے نمبررہنے والی فلم’سلی‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ۔1960 میں بنائی گئی کلاسک فلم کا ری میک ’دی میگنیفیشنٹ سیون‘ اس ہفتے باکس آفس پرپہلے نمبرپربراجمان ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی سات گن مینزکی ہے جو اولڈ ویسٹ کے علاقے میں مل کر خونخوار لٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں اینیمیٹڈفلم اسٹارکس‘ دوارب بیس کروڑ روپے کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر ہے، فلم کی کہانی ایک نومولودبچی کواس کے گھرتک پہنچانے کی جدوجہد پرمشتمل ہے۔تیسرے نمبر پرایک ارب چالیس کروڑکی کمائی کے ساتھ فلم ’سلی‘ہے، تین ہفتوں میں اس شاہکارفلم نے نوارب چوبیس کروڑروپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 13:38:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :