اداکار ہیوجیک مین سپرہیروکیروپ میں عوام کے دل جیتنے کو تیار

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:25

اداکار ہیوجیک مین سپرہیروکیروپ میں عوام کے دل جیتنے کو تیار
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)ہالی ووڈ اداکار ہیوجیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو کے روپ میں عوام کے دل جیتنے کو تیار ہیں۔ ہیوجیک مین ایکس مین سیریز کی دسویں فلم لوگان میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ہالی ووڈ اداکار ہیوجیک مین ایک بار پھر ایکشن کے رنگ بکھیرنے کو تیار ہیں۔جیک کی فلم لوگان کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جسے مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سپر ہیرو وولورین کے گرد گھومتی ہے جس کا کوئی بھی زخم جلد بھر جاتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وولورین کی یہ صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے اور پھر اس کے پرانے زخم بھی اسے تنگ کرنے لگتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم لوگان آئندہ سال تین مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:25:56