اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے مطمئن ہوں،دوبارہ جوان ہونے کا کوئی شوق نہیں ،انجیلینا جولی

منگل 24 نومبر 2015 17:52

لاس اینجلس ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ ان کو اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے اطمینان ہے۔

(جاری ہے)

انجیلینا نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وہ عمر میں بڑھ رہی ہے توں توں ان کو اپنے آباد ہونے کا سکون حاصل ہو رہا ہے ان کو یقین ہے کہ ان کا بڑھاپا پر سکون ہو گا۔40 سالہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجیلینا جولی نے کہا کہ اس کو دوبارہ جوان ہونے کا کوئی شوق نہیں ہے، میں خوش ہوں۔

وقت اشاعت : 24/11/2015 - 17:52:39

Rlated Stars :