تھرلر فلم ’اسپلیٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعہ 29 جولائی 2016 13:06

تھرلر فلم ’اسپلیٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) ہالی ووڈایک بار پھر خوف اور دہشت کی لپیٹ میں آگیا ہے کیونکہ ہاررتھرل فل اسپلٹ (Split) کاپہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منوج شیامالن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پر اسرار مرض میں مبتلا شخص کے گرد گھومتی ہے جو تین لڑکیوں کو زبردستی اغواء کرنے کی کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جیمزمک اوے،اینیا ٹیلر،بیٹی بکلے،جسیکا سولا،ہالے رچرڈسن،کم ڈائرکٹر اور بریڈ ولیم سمیت دیگر اداکارشامل ہیں۔مارک بین اسٹاک کی پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے اگلے برس 20جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 13:06:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :