ہالی وڈفلم ”لا لا لینڈ“ کا دوسرا ٹیزر ٹریلر جاری‘ 16 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جمعہ 26 اگست 2016 15:35

ہالی وڈفلم ”لا لا لینڈ“ کا دوسرا ٹیزر ٹریلر جاری‘ 16 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست۔2016ء) ہالی وڈ رومینٹک فلم ”لا لا لینڈ“ کا دوسرا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم سولہ دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیمین چازیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک موسیقار کے گرد گھومتی ہے جو ایک اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں میں ریان گوسلنگ‘ ایما اسٹون‘ جے کے سیمونز‘ فن وٹروک‘ جان لیجنڈ اور میگن فے شامل ہیں۔ فلم رواں سال سولہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 15:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :