فلم ’’فاسٹ ایٹ‘‘آسکر ایوارڈز جیتے گی٬اداکار وین ڈیزل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:45

فلم ’’فاسٹ ایٹ‘‘آسکر ایوارڈز جیتے گی٬اداکار وین ڈیزل
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار وین ڈیزل نے کہا ہے کہ فلم’’فاسٹ اینڈ فیورسٹ ‘‘سلسلے کی آٹھویں فلم ’’فاسٹ ایٹ‘‘آسکر ایوارڈز جیتے گی۔

(جاری ہے)

وین ڈیزل نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم ’’فاسٹ ایٹ‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے ہدایتکار ایف گرے گرے اس خوابسورتی سے فلم کو فلما رہے ہیں کہ آسکر ایوارڈ ان سے دور نہیں ہے۔وین نے کہا کہ فلم فاسٹ ایٹ ایک مختلف اور بہت گھمبیر فلم ہو گی اور میرا کردار اس میں ایسا ہے کہ دیکھنے والے شاک میں چلے جائیں گے٬میرا کردار اس مرتبہ بہت جذباتی رکھا گیا ہے۔فاسٹ ایٹ کو آئندہ سال 14اپریل کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 14:45:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :