تھری ڈی اینی میٹڈفلم’موانا‘کی نئی جھلکیاں

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:14

تھری ڈی اینی میٹڈفلم’موانا‘کی نئی جھلکیاں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)ہالی و وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈمیوزیکل فلم ’’موانا‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکاررون کلیمنٹ اورجان مسکرکی اس فلم کی کہانی جہاز رانی کرنے والے خاندان کی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھومتی جو دور دراز واقع ایک جزیرے کی تلاش میں خطرناک سفر کا آغاز کرتی ہے جس کے دوران اس کی ملاقات ایک بہادر نوجوان سے ہوتی ہے جو نہ صرف جزیرے کی تلاش میں اس کی مدد کرتا ہے بلکہ اس کا ہم سفر بھی بن جاتا ہے۔

اوسنینٹ شرور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکارڈیوین جانسن٬ ایلن ٹوڈیک٬ اولی کریویہلواور فلیپاسو کی ا?وازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 13:14:46