ہالی وڈ فلم ’اسیسنز کرِیڈ‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:31

ہالی وڈ فلم ’اسیسنز کرِیڈ‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نامور ویڈیو گیم پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی فینٹسی تھرل فلم ’اسیسنزکرِیڈ‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار جسٹن کٴْرزل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے٬ جسے مختلف تجربات کے بعد ایک انوکھی جنگ کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔

یہ جانباز نوجوان ایک انوکھی دنیا میں بھیجا جاتا ہے٬ جہاں اٴْسے کئی صدیوں قدیم ادھوری جنگ کو اپنی بہادری سے انجام کو پہنچانا ہوتا ہے۔ماہر نشانے باز اور ہتھیاروں کو مہارت سے استعمال کرنیوالا یہ جانباز جنگجو غیر معمولی صلاحیتوں کی بنا پر نہ صرف اپنے آبائو اجداد کی بدی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے٬ بلکہ اپنے مشن کو بھی مکمل کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جین جولیئن اور پیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے٬ جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ماریئن کاٹی لارڈ٬ جیریمی آئرنز٬ برینڈن گریسن٬ مائیکل ولیئمز٬ کارلوس بارڈیم اور کارلوم ٹرنر شامل ہیں۔150ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سنسنی خیز ایکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 13:31:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :