میرے منگیتر نے مجھے گلہ دبا کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کا الزام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 13:42

میرے منگیتر نے مجھے گلہ دبا کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کا الزام

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء): امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان اپنی تصاویر اور اپنے رویے کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار لنڈسے لوہان اپنے منگیتر پر عائد کیے گئے الزام کی وجہ سے خود ہی ایک خبر بن گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ادکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے منگیتر ایگور ٹراباسو پر جان سے مارنے کا الزام عائد کیا۔

امریکی داکارہ نے اپنے گھر کی بالکونی میں چیخ و پُکار بھی کی کہ ایگور نے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ہمسایوں نے لنڈسے کی آواز سُن کر پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس جلد ہی موقع پر پہنچ گئی۔ دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق لنڈسے لوہان نے کہا کہ میرے منگیتر نے میرا گل دبایا اور اس نے تقریبا مجھے مار ہی ڈالا تھا۔ رپورٹ کے مطابق لنڈسے نے گلی میں شور بھی مچایا اور اپنے منگیتر پر چلاتے ہوئے گھر چھوڑ کر جانے کے لیے بھی کہا۔ لنڈسے کا کہنا تھا کہ میں اب تم سے مزید پیار نہیں کرتی، میری ہمت جواب دے گئی ہے اور اب میں مزید تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ تاہم پولیس کی جانب سے تاحال ان کے منگیتر کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:42:22

Rlated Stars :