میڈونا کی سابق شوہر اداکار شون پن کو دوبارہ شادی کی پیش کش

منگل 6 دسمبر 2016 13:33

میڈونا کی سابق شوہر اداکار شون پن کو دوبارہ شادی کی پیش کش
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) گلوکارہ و اداکارہ میڈونا نے اپنے سابق شوہر اداکار شون پن کو دوبارہ شادی کی پیش کش کر دی۔گلوکارہ میڈونا نے اپنے سابق شوہر کو دوبارہ شادی کی پیشکش ایک نیلامی کے دوران کی ہے جس میں اداکار لیونارڈو ڈی کپریو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میڈونا نے اپنے خیراتی ادارے کی مددکے لئے 1985میں شون پن سے شادی کی ایسی تصاویر نیلام کی ہیں جو اس سے قبل کسی نے نہیں دیکھیں۔نیلامی کے دوران میڈونا سے شون سے کہا کہ اگر وہ اس نیلامی میں خیراتی ادارے کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر ڈونیشن دیدیں تو وہ ان سے دوبارہ شادی کے لئے تیار ہیں جس پر شون پن بھری محفل میں صرف مسکرانے پر اکتفا کر سکے۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:33:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :