ویڈیو گیم’’ ہیلو وارز 2‘‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا

یہ ویڈیو گیم 21فروری کوایکس باکس ون اور مائیکروسافٹ ونڈوز پر ریلیز کیا جائے گا

پیر 16 جنوری 2017 11:57

ویڈیو گیم’’ ہیلو وارز 2‘‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)مار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم’’ ہیلو وارز 2‘‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار الیسٹئر ہوپ کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنا یا گیا ہے ،جس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیںگے۔مائیکرو سافٹ اسٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم 21فروری کوایکس باکس ون اور مائیکروسافٹ ونڈوز پر ریلیز کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 11:57:07