اب بچے مجھ سے نہیں ڈریں گے ، ارجن کپور

جمعرات 24 اپریل 2014 12:26

اب بچے مجھ سے نہیں ڈریں گے ، ارجن کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) بھارتی اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ انکی فلم ٹو اسٹیٹس کے بعد بچے ان سے نہیں ڈریں گے۔28 سالہ اداکار کے مطابق ان کی فلم عشق زادے اور غنڈے کے بعد بچے ان سے ڈرنے لگے تھے کیونکہ وہ فلمیں مار ڈھاڑ والی تھیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے بتایا کہ ان کی فلم ٹو اسٹیٹس سے پہلے ایک بچے نے انہیں دیکھا اور بالا بالا کہہ کر زور زور سے رونے لگا،لیکن اس بچے نے بعد میں تصویر بھی کھچوائی۔ارجن نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ان کی فلم ٹو اسٹیٹس ان دونوں فلموں سے بالکل مختلف، بہت سافٹ اور رومینٹک ہلکی پھلکی سی لو اسٹوری ہے اور اس فلم کے بعد ان کی امیج بدل جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/04/2014 - 12:26:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :