عاشقی ٹو گرل شر دھا کپور بھی گلو کارہ بن گئی

جمعرات 24 اپریل 2014 18:09

عاشقی ٹو گرل شر دھا کپور بھی گلو کارہ بن گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء)بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم عاشقی ٹومیں اپنی اداکاری سے رات ورات منفرد نام و مقام بنانے والی ہیروئن شر دھا کپور اب گلو کارہ بھی بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شر دھا نے اپنی آنے والی ایکشن اور سسپنس سے بھر پور فلم "ایک ولن" کیلئے اپنی آواز ایک گانا ریکارڈ کر وایا ہے جس کا ٹائٹل" گلیاں" ہے۔

اس سے قبل نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ہدایت کار امتیاز علی کی فلم" ہائے وے" کے ٹائٹل سونگ کو اپنی آواز میں ریکارڈ کر وایا ہے جسے آسکر ایوارڈ یافتہ میو زیشن اے آر رحمن نے کمپو ز کیا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکاری اورخوبصورتی کے بعدشردھا کپور بطورِ پلے بیک سنگر اپنی آواز سے بھی مداحوں کو متاثر کر تی ہیں کہ نہیں۔

وقت اشاعت : 24/04/2014 - 18:09:41

Rlated Stars :