سلمان خان صابن اور پرفیومز جمع کرنے کے شوقین نکلے، شاہ رخ خان نت نئی ڈیوائسز اور ویڈیو گیمز کے جنونی ہیں

پیر 21 جولائی 2014 14:59

سلمان خان صابن اور پرفیومز جمع کرنے کے شوقین نکلے، شاہ رخ خان نت نئی ڈیوائسز اور ویڈیو گیمز کے جنونی ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) بالی ووڈ اسٹارز کے پاس طاقت، پرکشش شخصیت، دولت اور اثر و رسوخ سب کچھ ہوتا ہے، وہ مہنگی سے مہنگی گاڑیوں سمیت زیورات، گھر یہاں تک کہ کرکٹ ٹیمیں بھی خرید لیتے ہیں، مگر کچھ اداکاروں کا انوکھا شوق ان کے پرستاروں کے لیے حیرت انگیز ضرور ثابت ہو سکتا ہے۔ تو ایسے ہی چند سپر سٹارز کے انوکھے شوق کے بارے میں جانیں جو آپ کو حیران کر کے رکھ دیں گے۔

(جاری ہے)

دنیا کے خوبصورت ترین مردوں میں سے ایک سلمان خان اپنے دبنگ رویے اور سونے کے دل کے ساتھ بولی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، مگر ان کا ایک شوق بہت ہی حیرت انگیز ہے وہ یہ کہ دبنگ خان کو صابن اور پرفیومز جمع کرنے کا شوق ہے۔ درحقیقت آپ ان کے کمرے میں ہر طرح کے ہربل صابنوں کا ذخیرہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ انہیں مختلف خوشبوؤں والے صابن جمع اور استعمال کرنے کا شوق ہے۔شاہ رخ خان ٹیکنالوجی کے شوقین ہیں اور انہیں نت نئی ڈیوائسز اور ویڈیو گیمز کا جنون ہے۔ ان کے گھر منت کی ایک پوری منزل ہی وڈیو گیمز کے نام ہے اور اس شوق کو دیکھتے ہوئے یہ حیرت انگیز نہیں کہ انھوں نے ویڈیو گیمنگ ورلڈ پر فلم را۔ ون بنائی۔

وقت اشاعت : 21/07/2014 - 14:59:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :