’’سوہا سوہا‘‘ گانے والی پاکستانی گلوکارہ زیب کا نام انڈین سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا

منگل 22 جولائی 2014 12:29

’’سوہا سوہا‘‘ گانے والی پاکستانی گلوکارہ زیب کا نام انڈین سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) بھارتی میوزک کمپنی نے معروف گلوکارہ زیب کا فلم ’’ہائی وے‘‘ کے لیے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ گایا گیت ’’ سوہا ساہا ‘‘ سوشل ویب سائٹ پرراپ لوڈ کرنے کے بعد پاکستانی گلوکارہ کا نام کٹوادیا۔ یوٹیوب سمیت دیگرسوشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیے گئے اس گیت میں جہاں فلم کے ڈائریکٹر امتیازعلی اور میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کو کریڈٹ دیا گیا ہے، وہیں بطور گلوکارہ صرف عالیہ بھٹ کا نام شامل کیا گیا ہے۔

اس وجہ سے دنیا بھر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ زیب کے پرستاروں نے ایک طرف اپ لوڈ کیے گئے گیت کے نیچے اپنی رائے کااظہارکرتے ہوئے بھارتی کمپنی کوشدید تنقید کانشانہ بنایا ہے جب کہ زیب کا نام گیت کے کریڈٹس میں دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی گلوکاروں کوبالی وڈ سے آؤٹ کرنے کے لیے ایک منصوبہ بندی تیار کی تھی ۔

جس کے مطابق میوزک کمپنی کے کنٹریکٹ میں شامل گلوکاروں سے ہی فلموں کے گیت ریکارڈ کروانا ضروری تھے اورانہی فلموں کے میوزک کوریلیز کرنے کے لیے کمپنی معاہدہ بھی کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں بہت سے فلمساز اداروں نے اپنی فلموں کے لیے اریجیت سنگھ سمیت دیگر نوجوان گلوکاروںکی آوازوں میں گیت ریکارڈ کرنا شروع کردیے ہیں ۔ حالانکہ استاد راحت فتح علی خاں، عاطف اسلم اورشفقت امانت علی خاں کے گائے گیتوںکو بالی وڈ فلموںکی کامیابی کی ضمانت مانا جاتاتھا۔

اس سلسلہ میں جب بھارت کے معروف ہدایتکاراورفلم میکرمہیش بھٹ سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے بات کرتے ہوئے میوزک کمپنی کواحتجاج ریکارڈ کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایک فنکارکواس کے کام کا معاوضہ اورکریڈٹ دینا بہت ضروری ہوتاہے۔ ایک فنکار ہو یا گلوکار وہ شب وروزمحنت کے بعد ایک مقام تک پہنچتا ہے اوروہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے لوگوںکو محظوظ کرتا ہے۔

جہاں تک بات پاکستانی گلوکارہ زیب اورمیری بیٹی عالیہ بھٹ کی آوازوں میں گائے گیت کی ہے تومیں سمجھتاہوں کہ اس کا کریڈٹ دونوں کوملنا چاہیے۔ اگرسوشل ویب سائٹس پراپ لوڈ کیے جانے والے گیت کے کریڈٹ میں صرف عالیہ کانام ہے تویہ بالکل غلط بات ہے اوراس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

میں اس سلسلہ میں ٹی سیریز کے منتظمین سے ملاقات کرونگا اور اس سلسلہ جلد ہی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

میں نے ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کومستحکم کرنے کی بات کی ہے، میں کبھی بھی یہ نہیں چاہوں گا کہ کسی پاکستانی فنکاریا گلوکارسے کام کروایا جائے لیکن اس کا کریڈٹ کسی اورکومل جائے۔ دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹرامتیازعلی سے جب رابطہ کیا گیا تو وہ یورپ میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور انھوں نے اپنی مصروفیت کے باعث اس موضوع پر بات کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

وقت اشاعت : 22/07/2014 - 12:29:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :