فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں‘اداکارہ میرا

بدھ 23 جولائی 2014 13:51

فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں‘اداکارہ میرا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) عام طورپرفنی انگریزی میں بات کرنے والی اداکارہ میرا نے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں اردوبول کر سامعین کی امیدوں پراوس ڈال دی اورچلتی بنیں۔خوشی کا موقع ہویا غم کا میرا انگریزی زبان میں بات کرنے کوترجیح دیتی ہیں لیکن وفاقی دارالحکومت میں ایک افطارڈنرمیں شریک اداکارہ نے انگریزی میں پوچھے گئے سوالات کا جواب اردومیں دینے میں ہی عافیت جانی۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے نئے اسکینڈل کے حوالے سے سوال پرقدرے ناراضی کا اظہارکیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا رمضان بہت اچھا گزررہا ہے اورانھوں نے تمام روزے رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں مختلف پروگرامزمیں مصروف ہیں جس کے بعد بھارت جائیں گی۔میرا کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسلمان ممالک کی حکومتیں صہیونی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں۔

وقت اشاعت : 23/07/2014 - 13:51:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :