فلمی دنیا کی شہرت عارضی ہے، سلمان خان

بدھ 23 جولائی 2014 16:25

فلمی دنیا کی شہرت عارضی ہے، سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلمی دینا کی شہرت عارضی ہے اسی وجہ سے اپنی توانائی کو اپنے مستقبل کے کردار پر لگاتا ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلمی شہرت ہر 3 سال بعد آتی ہے اور اس میں ہر کوئی آپ کو شکست دے سکتا ہے، جب تک آپ کا کام رہتا ہے تو آپ کی شہرت بھی رہتی ہے، پیسہ بھی ملتا ہے اور آپ کو چاہنے والے لوگ بھی موجود رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھی اداکاروں کے لئے بہت مشکل پیدا کرنے جا رہا ہوں، میرا مشن ہے کہ اپنی برانڈ ’’بینگ ہیومن‘‘کو ایک منفرد مقام پر لے کر جاؤں اور اس کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں، اتنی محنت میں نے اپنی پوری اندگی میں نہیں کی۔

سلمان خان نے کہا کہ میں اپنی برانڈ کو کامیابی کے اس مقام پر پہنچانا چاہتا ہوں کہ جس معیار پر پہنچنا ہر کسی کے لئے مشکل ہو یا پھر اپنے معیار کو اس قدر بلند کر لیا جائے کہ لوگ خیرات دینے کے لئے آپ پر اعتماد کریں۔ انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اداکار اپنے خیراتی ادارے شروع کریں اور مجھے شکست دیں جس طرح میں نے اپنی برانڈ کے ذریعے دوسروں کو شکست دی ہے۔

وقت اشاعت : 23/07/2014 - 16:25:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :