بھارت میں کام کرنے پر تنقید بلا جواز ہے، اداکار فواد خان
جمعرات 24 جولائی 2014 11:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) ماڈل واداکار فواد خان نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر کہا کہ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے تاہم وہ اپنی رائے دینے کے حقدار ہیں۔ انھوں نے کہا اگر بھارت سے جا کر پاکستان میں کوئی فنکار کام کرے تو پھر بھی ضرور کسی نہ کسی طرف سے شور ہوگا، فواد نے کہا کہ فن ایک ایسی حقیقت ہے جو سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا بطور اداکار مجھے اپنے آپ کو دریافت کرنا ہے اور اس کے لیے مجھے منفی تنقید نظر انداز کرنا ہوگی، میرا خیال ہے کہ اس طرف توجہ دینا غیر ضروری ہوگا ۔
واضح رہے کہ ڈزنی کی فلم ’’خوبصورت‘‘ کے ٹریلر نے سامنے آنے کے بعد شائقین میں ہلچل مچا دی ہے۔(جاری ہے)
سونم نے خود پسند اور خوش باش ڈاکٹرز کے کردار کا تاثر اپنے خاص انداز کے چمکیلے اسکارف سے ابھارا ہے اور ٹریلر میں نظر آنے والے دیگر ملبوسات کے علاوہ اپنے کریکٹر میں خوب گھلی ملی نظر آتی ہیںمجموعی طور پر سونم کپور نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر خود کو فیشن کوئین منوا ہی لیا ہے۔ اس کے مقابلے میں فواد خان اپنے کرتا پاجامے میں مدبر اور منظم شخصیت کے حامل نظر آرہے ہیں اور ہر پہلو سے شہزادے ہی محسوس ہو رہے ہیں۔ فواد خان نے کہا ہے کہ ان کی یہ فلم بالی ووڈ میں اچھوتی ثابت ہوگی جسے رواں سال 19 ستمبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Tamannaah Bhatia
Bridget Moynahan
Iffat Rahim
Pooja Chopra
Javed Akhtar
Yasir Hussain
Sana Bucha
Adnan Malik
Kit Harington
sultan rahi
Michelle Borth
Abida Parveen
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا