بھارتی علما ء نے مسلمانوں سے سلمان خان کی نئی فلم نہ دیکھنے کی اپیل کردی

جمعرات 31 جولائی 2014 14:43

بھارتی علما ء نے مسلمانوں سے سلمان خان کی نئی فلم نہ دیکھنے کی اپیل کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں علما نے مسلمانوں کو سلمان خان کی نئی فلم نہ دیکھنے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کی تاریخی عید گاہ میں لاکھوں افراد نماز عید کی ادائیگی کے لئے موجود تھے اس دوران قاضی شہر سید مشتاق ندوی نے اپنے خطبے کے دوران کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کا صلہ ہے اسے منانے کے کئی طریقے ہیں، اس بابرکت دن کو سینما گھروں میں جاکر برباد نہ کیا جائے بلکہ اپنے گھروں میں رہ کر مہمانوں کا خیر مقدم کریں اور اللہ کی رحمتیں حاصل کریں۔

مشتاق ندوی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ ہر سال عید الفطر پر ایک اداکار کی فلم ریلیز ہوتی ہے اور مسلمانوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے جاتی ہے لیکن وہ اب گزارش کرتے ہیں کہ آج وہ کوئی بھی فلم دیکھنے نہ جائیں۔ اگر مسلمان آج کے دن اس کی فلم نہیں دیکھیں گے تو وہ بھی عید کے موقع پر اپنی فلموں کی ریلیز نہیں کرے گا۔

وقت اشاعت : 31/07/2014 - 14:43:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :