لوگ مجھ سے خوف کھاتے ہیں، اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی ، سلمان خان

جمعہ 1 اگست 2014 19:07

لوگ مجھ سے خوف کھاتے ہیں، اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی ، سلمان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں سیاست اور فلمسازی سے دلچسپی نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اداکاری کرتا رہوں گا لیکن مجھے فلمسازی پسند نہیں۔ سیاست سے بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے سوشل ورک سے بھی مطمئن ہوں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کہتے ہیں کہ لوگ مجھ سے خوف کھاتے ہیں لیکن مجھے اس کی وجہ کبھی سمجھ نہیں آئی، شاید وہ میری بڑی بڑی آنکھوں سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت غصہ ضرور آتا ہے جب کوئی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے، ویسے بھی ہر وقت مسکرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فلم کی پروموشن کرنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنی اسٹار پاور کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو فلم دیکھنے کیلئے مجبور کر رہا ہوں۔

وقت اشاعت : 01/08/2014 - 19:07:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :