انڈیا کی مشہور خاتون باکسر میری کام کی زندگی سے متاثرہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم پانچ ستمبر کو ریلیز ہوگی

جمعرات 21 اگست 2014 11:56

انڈیا کی مشہور خاتون باکسر میری کام کی زندگی سے متاثرہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم پانچ ستمبر کو ریلیز ہوگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) انڈیا کی مشہور خاتون باکسر میری کام کی زندگی سے متاثرہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم پانچ ستمبر کو ریلیز ہوگی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بولی وڈ فلم باکسر میری کام کی آبائی ریاست منی پور میں نمائش کے لئے پیش نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ میری کام واحد بولی وڈ فلم نہیں جو منی پور میں پابندی کا شکار ہو گی اس ریاست میں پچھلے پندرہ سالوں سے تمام بولی وڈ فلموں پر پابندی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہاں کی علیحدگی پسند تنظیموں کا خیال ہے کہ فلموں سے منی پور کی ثقافت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔مقامی خاتون اداکار کی جگہ میری کام کا کردار نبھانے کیلئے پریانکا کے انتخاب پر بھی یہاں تلخی پائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق باکسر میری کام اور ان کے خاوند کے اونلر ریاست میں فلم کی نمائش نہ ہونے کی خبروں پر مایوس ہیں۔

وقت اشاعت : 21/08/2014 - 11:56:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :