بالی ووڈ فلم ”دعوتِ عشق“کے نئے گانے کی وڈیوریلیز ہوگئی

جمعرات 21 اگست 2014 11:56

بالی ووڈ فلم ”دعوتِ عشق“کے نئے گانے کی وڈیوریلیز ہوگئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) عاشقی بوائے ادیتیا رائے کپور اورپر یانکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چوپڑا کی کامیڈی فلم”دعوتِ عشق“کے ٹریلر کے بعدنئے گانے رنگ ریلی کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

”رنگ ریلی“ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو شر یا گوشال اور ساجدواجد کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ادیتیا رائے اپنی ہیروئن پری نیتی کے ساتھ خوشگوار مو ڈ میں رقص کر تے نظر آئے۔

کامیڈی اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور اس فلم میں پر ی نیتی حیدر آبادی لڑکی جبکہ ادیتیا ایک لکھنوی لڑکے کا کر دار ادا کر تے نظر آئیں گے جوکہ ایک شیف ہیں۔ یش راج فلمز کی پرو ڈیوس کر دہ اس فلم کو حبیب فیصل نے ڈائریکٹ کیا ہے جسے اس سال 5 ستمبر کو نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/08/2014 - 11:56:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :