سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے شوبز کی دنیا میں نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 21 اگست 2014 12:05

سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے شوبز کی دنیا میں نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ اورپاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے شوبز کی دنیا میں نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وہ فلم ”لو بلائنڈ“یعنی اندھی محبت میں قسمت آزمائیں گے۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے بتایا کہ کرکٹ ان کی پہلی محبت رہے گی ، جب کبھی کرکٹ کے میدان میں دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کھیلیں گے۔ اسکرپٹ پڑھنے کے بعداداکای کا فیصلہ کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین شہریارخان سے پرامید ہیں کہ وہ ان کی کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپسی کے حوالے سے کوشش کرینگے۔

وقت اشاعت : 21/08/2014 - 12:05:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :