دی گریٹ محمد علی ایوارڈ کی تقریب کل ہو گی

جمعہ 22 اگست 2014 11:35

دی گریٹ محمد علی ایوارڈ کی تقریب کل ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)دی گریٹ محمد علی ایوارڈ کی تقریب کل ہفتہ کو ہو گی۔ماضی کی نامور فلمسٹار اور پنجاب فلم سنسر بورڈ کی چئیر مین زیبا بیگم تقریب میں شرکت کریں گی۔ تقریب ہفتہ کو کراچی آرٹس کونسل کے زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

کراچی فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری و سینئر فلمی صحافی عبدالوسیع قریشی نے بتایا کہ یہ تقریب اداکار محمد علی کے پرستاروں کی طرف سے ایک یادگار ہو گی۔فلمسٹار مصطفی قریشی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس میں اداکار محمد علی مرحوم کی فنی کارکردگی کے بارے میں مقالات پڑھے جائیں گے ۔تقریب میں لاہور سے متعدد نامور شخصیات شر کت کر یں گی۔

وقت اشاعت : 22/08/2014 - 11:35:50

Rlated Stars :