اپنے خوابوں کو سچ بنانے پر یقین رکھتا ہوں،عامر خان

جمعہ 22 اگست 2014 11:47

اپنے خوابوں کو سچ بنانے پر یقین رکھتا ہوں،عامر خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اداکار عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر انسان کی زندگی کے کچھ خواب اور مقاصد ہوتے ہیں وہ اپنے خوابوں کی پیروی کر کے انہیں حقیقی شکل دینے پر یقین رکھتے ہیں جس کیلئے صحیح وقت اور موثر حکمت عملی اپناتے ہیں، وہ جو بھی کرتے ہیں چاہے وہ اداکاری ہو یا دوستوں کے ساتھ باہر جا کر انجوائے کرنا، انتہائی گرم جوشی اور مکمل جذبات کے اظہار کے ساتھ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے انہیں حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے، اداکار ان دنوں فلم پی کے کی بھی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/08/2014 - 11:47:32

Rlated Stars :