اداکارہ ثناء نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی حامی بھر لی

جمعرات 28 اگست 2014 12:33

اداکارہ ثناء نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی حامی بھر لی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) اداکارہ ثناء نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء کو پچھلے کافی عرصے سے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ہو رہی تھی مگر ثناء اپنی مصروفیات کی وجہ سے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام نہ کر سکیں مگر اب انہوں نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کر لیا ہے اور وہ دسمبر میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے بھارت جائینگی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے قبل اداکارہ ثناء بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/08/2014 - 12:33:22