فلم ”میری کوم“ کو مہاراشٹر میں ٹیکس فری قرار دے دیا گیا

جمعہ 29 اگست 2014 15:24

فلم ”میری کوم“ کو مہاراشٹر میں ٹیکس فری قرار دے دیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم ”میری کوم“ کو مہاراشٹر میں ٹیکس فری قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ حیران کن خبر ہے کہ مہاراشٹر میں ہماری فلم کو ٹیکس فری قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہم نے ایسے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو بھارت کے پرچم کو ہمیشہ بلند دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ اعزاز بخشا۔

وقت اشاعت : 29/08/2014 - 15:24:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :