فوک گلوکار پرویز مہدی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے

جمعہ 29 اگست 2014 15:26

فوک گلوکار پرویز مہدی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) معروف غزل گائیک اور فوک سنگر پرویز مہدی کی آٹھویں برسی منائی گئی۔ مرحوم کی فنی خدمات کو میوزک انڈسٹری نے خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ پرویز مہدی کو شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ وہ 29 اگست 2006ء کو مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

وقت اشاعت : 29/08/2014 - 15:26:16