اداکارہ عمائمہ ملک نے بالی وڈ کی مزید تین فلمیں سائن کر لیں

جمعہ 29 اگست 2014 15:31

اداکارہ عمائمہ ملک نے بالی وڈ کی مزید تین فلمیں سائن کر لیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) اداکارہ عمائمہ ملک کا بالی وڈ فلم راجا نٹورلال کے بعد مزید تین فلموں کا کنٹریکٹ سائن کیا ہے۔ڈیکن کرونکل کے مطابق عمائمہ ملک نے مشہور بالی وڈ ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا کی تین فلمیں سائن کی ہیں۔انہوں نے کہا میں نے ودھو ونود چوپڑا کے ساتھ تین فلموں کا کنٹریکٹ سائن کیا ہے۔ جس میں پہلی فلم کی عکسبندی عنقریب شروع ہو گی۔

عمائمہ نے یو ٹی وی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یو ٹی وی یا عمران ہاشمی سے کوئی شکایت نہیں ہے میں نے یو ٹی وی کے ساتھ صرف ایک فلم سائن کی تھی۔ہندوستان منتقل ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی ہندوستان آتی جاتی رہی ہوں۔

(جاری ہے)

اور اب ہندوستان دوسرا گھر بن گیا ہے۔پاکستانی اداکارہ میرا اور وینا ملک، کی طرح بالی وڈ میں جگہ بنانے میں ناکامی کے برعکس عمائمہ، زیبا بختیار کے نقشہ قدم پر چلنے کی خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ آخری پاکستانی اداکارہ جنہوں نے بالی وڈ میں کامیابی حاصل کی وہ زیبا بختیار ہیں۔بالی وڈ میں عمائمہ کی پہلی فلم ”راجا نٹورلال“ جو 29 اگست کو ہندوستان اورپاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں بیک وقت ریلیز ہوگی۔فلم میں عمائمہ ملک کے علاوہ عمران ہاشمی، پاریش راول، دیپک تجوری اورکے کے مینن شامل ہیں جبکہ فلم کے ڈائریکٹرکونل دیش مکھ اورپروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور ہیں۔

وقت اشاعت : 29/08/2014 - 15:31:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :