پڑھے لکھے ہدایتکار وں کی آمد سے انڈ سٹری کودوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی ‘ اداکار شان

ہفتہ 30 اگست 2014 12:39

پڑھے لکھے ہدایتکار وں کی آمد سے انڈ سٹری کودوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی ‘ اداکار شان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء ) پاکستان فلم انڈ سٹری کے معروف اداکار وہدایتکار شان نے کہاہے کہ فلم انڈ سٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہم سب کو نیک نیتی سے کام کرنا پڑے گا ، پرانے اور روایتی ہدایتکا روں کا دور اب چلاگیا ہے انڈ سٹری میں پڑھے لکھے باصلاحیت کاروں کی آمد سے انڈسٹری کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا رکرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا کہ ضرورت ا س چیز کی ہے کہ نئے موضوعات پر با مقصد اور اصلاحی فلمیں بنائی جائیں اور خاص طور پر رائٹر وں کوایسے سکرپٹ تحریرکرنا چاہیے جوہمارے کلچر کے قریب ترہوں اور ان کہانیوں میں پاکستانی عوام کے تمام جائز مسائل کو بھی اجاگر کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنل پروڈیوسر وں کو ایسی معیاری فلمیں بنانی پڑ یں گی جوانٹر نیشنل معیار کی ہوں تاکہ ناراض شائقین فلم کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جاسکے ۔

وقت اشاعت : 30/08/2014 - 12:39:47