ڈرامہ سیریل ” لاگے نہ جیا “ میرے پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گی ‘ اداکارہ ایش خان

ہفتہ 30 اگست 2014 12:51

ڈرامہ سیریل ” لاگے نہ جیا “ میرے پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گی ‘ اداکارہ ایش خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ ایش خان نے کہا ہے کہ پروڈیوسر یامین ملک کی ڈرامہ سیریل ”لاگے نہ جیا “ میرے کیرئیر کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی ، میں نے اپنے کردار پر بڑی محنت کی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ ڈرامہ سیریل ” لاگے نہ جیا “ میرے پرستاوں کو مدتوں یاد رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہدایتکار سہیل خان بڑے باصلاحیت انسان ہیں ۔ ” لاگے نہ جیا “ کی شوٹنگ ان دنوں بحریہ ٹاؤن میں جاری ہے جس میں ایشن خان ، صوبیہ خان ، ماریہ خان ، علی تابش ، غلام محی الدین اور سونو لعل حصہ لے رہے ہیں ۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل بہت جلد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو جائیگی ۔

وقت اشاعت : 30/08/2014 - 12:51:39

Rlated Stars :