دور حاضر کے کمرشل تھیٹر کی کامیابی میں اسٹیج فنکاروں نے اہم کردار ادا کیا ‘ افتخار ٹھاکر

منگل 2 ستمبر 2014 12:19

دور حاضر کے کمرشل تھیٹر کی کامیابی میں اسٹیج فنکاروں نے اہم کردار ادا کیا ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ دور حاضر کے کمرشل تھیٹر کی کامیابی میں اسٹیج فنکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ معیاری اور اصلاحی کھیل پیش کیے جائیں ، اچھی اور مہذب کامیڈی سے شائقین ڈرامہ کے دل جیت لیے جائیں ۔

(جاری ہے)

” اُردو پوائنٹ “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پاکستان کے تھیٹر فنکاروں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے ، تھیٹر کے فنکاروں کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اچھی اورمعیاری کامیڈین تھیٹر کی بقاء ، تعمیر اور ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے جس کے لئے ہم سب کو نیک نیتی سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا ۔

وقت اشاعت : 02/09/2014 - 12:19:05