ورسٹائل اداکار ہوں ، فنی کیرئیر میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں ‘اداکار اسد ملک

منگل 2 ستمبر 2014 12:21

ورسٹائل اداکار ہوں ، فنی کیرئیر میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں ‘اداکار اسد ملک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار اسد ملک نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ میں ورسٹائل اداکار ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہر کردار میں یکسا نیت کے سخت خلاف ہوں ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار فیصل بخاری کی سوپ سیریل ” کنیز “ میں میرا کردار روایتی ڈگر سے ہٹ کر ہے ۔

میں نے اس کردار پر بڑی محنت کی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستاروں کو میرا یہ کردار مدتوں یاد رہے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں اسد ملک نے کہا کہ نئے فنکاروں کے لئے میرا پیغام ہے کہ پڑھ لکھ کر شوبز کے میدان میں آئیں اور اپنے سینئرز کا احترام ان پر واجب ہے ۔ دور حاضر میں ٹی وی پروڈکشن کا معیار انتہائی معیاری اور انٹرنیشنل لیول کا ہے ۔

وقت اشاعت : 02/09/2014 - 12:21:12

Rlated Stars :