شام چوراسی نے گھرانے نے فن و موسیقی کی بڑی خدمت کی جو میرے لیے باعث فخر ہے ‘ رفاقت علی خان

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:40

شام چوراسی نے گھرانے نے فن و موسیقی کی بڑی خدمت کی جو میرے لیے باعث فخر ہے ‘ رفاقت علی خان

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء ) پاکستان کے مقبول گلوکاروشام چوراسی گھرانے کے فرزند رفاقت علی خان نے کہاہے کہ دنیائے موسیقی میں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جو نہ صرف میر ے لئے بلکہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رفاقت علی خان نے کہا کہ جو خدمات فن و موسیقی کے حوالے سے شام چوراسی گھرانے نے انجام دی وہ کسی سے ڈھکی چھکی نہیں ہیں ۔

گانے کی اصل روح کلاسیکی موسیقی ہے جس پر اس خاندان کو خاص عبور حاصل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے نوجوان گلوکاروں کو چاہیے کہ وہ اس میدان میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم لازمی حاصل کریں ۔ اس شعبے میں کامیابی کیلئے اچھی آواز پر اثر شخصیت کا ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/09/2014 - 12:40:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :