اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا88واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:51

اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا88واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء )فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا88واں یوم پیدائش کل اتوارکو منایاجائیگا ۔ اس دن کی مناسبت سے ان کے مداح خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے اور سالگرہ کے کیک بھی کاٹیں گے ۔ ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926ء کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1935ء میں کیا ۔

(جاری ہے)

وہ قیام پاکستان کے بعد اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔ 1957ء میں انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔ 1965ء کی جنگ میں ا نہوں نے لازوال ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد غزلیں و گیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ بے پنا ہ مقبول ہوا ۔

وقت اشاعت : 20/09/2014 - 17:51:19

Rlated Stars :