کوک اسٹوڈیو کے سیزن سیون کی تیاریاں مکمل

پیر 22 ستمبر 2014 12:27

کوک اسٹوڈیو کے سیزن سیون کی تیاریاں مکمل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) کوک اسٹوڈیو کے سیزن سیون کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، عابدہ پروین، سجاد علی،اسرار، نیازی برادرز اور استاد رئیس کے گانوں کے ساتھ پہلی قسط کل تمام ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی،کوک اسٹوڈیو کے سیزن سیون کی پہلی قسط مداحوں کیلئے پیش کی جارہی ہے، جس میں اسرار کے سب کو آکھو علی علی، سجاد علی کے تم ناراض ہو، نیازی برادرز کے لائی بے قدراں نال یاری، استاد رئیس خان اور عابدہ پروین کی پیشکش میں صوفی ہوں شامل ہیں، سیزن سیون میں سجاد علی اپنی البم لو لیٹر کے گانے تم ناراض ہو کیساتھ ایک بار پھر واپس آئے ہیں، اس گانے میں بانسری اور ڈھول کی دھن کا حسین امتزاج کیا گیاہے، کوک اسٹوڈیو سیزن سیون کی یہ قسط کل ملک کے تمام ٹی وی نیٹ ورکس پر نشر کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 12:27:53

Rlated Stars :