رانی مکھر جی نے سماجی شعور اجاگر کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا

پیر 22 ستمبر 2014 12:28

رانی مکھر جی نے سماجی شعور اجاگر کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے ”ایمبولینس کو راستہ دو“ کے عنوان سے سماجی شعور اجاگر کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔دنیا بھر میں مریضوں کو بروقت اسپتال پہنچا نے کے لیے ایمبو لینس کو راستہ دینا عام بات ہے۔ یورپ ، امریکا برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں اس قانون پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے، یہاں تک کہ سگنل اگر بند ہوں تو ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے شہری سگنل توڑ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر بات کی جائے جنوبی ایشیا کی تو یہاں شہری اس قانون کی زیادہ پروا نہیں کرتے۔جگہ جگہ ٹریفک جام اور ان میں پھنسی ایمبولینسوں سے جانے کتنی زندگیوں کے چراغ گْل ہوجاتے ہیں ۔اس مسئلے کی طرف توجہ دلانے کے لیے کے رانی مکھر جی، ایمبولینس کو راستہ دینے کی مہم میں شامل ہوگئی ہیں۔رانی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایمبولنس کو راستہ دینا کتنا اہم ہے اور اس سے بہت سی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 12:28:44

Rlated Stars :