بالی وڈ میں شاندار انٹری کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان وطن واپس پہنچ گئے

پیر 22 ستمبر 2014 13:31

بالی وڈ میں شاندار انٹری کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) بالی وڈ کی کامیاب فلم ”خوبصورت “ میں ہیرو کا کردار اداکرنیوالے پاکستانی اداکار فواد خان وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں بننے والی ان کی فلم ”خوبصورت “نے تین روز میں 48کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور اس کا ہر شو ہاؤس فل جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مجھے بہت پذیرائی ملی ہے اور سونم کپور جیسی اچھی اداکار کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ میں نے سونم کپور کو پاکستان آنے اور فلموں میں کام کرنے کی آفر کی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 13:31:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :