فلمی صنعت کے تمام شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ شاہدہ منی

منگل 23 ستمبر 2014 13:49

فلمی صنعت کے تمام شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ شاہدہ منی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے تاہم ہمیں تمام شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت پر اب نان پروفیشنل لوگوں کی اجارہ داری قائم ہوچکی ہے جوکہ فلم نہیں بلکہ پیسہ کمانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر اپنی فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنا ہے تو ماضی کی طرح ایک بار پھر تمام شعبوں پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں فلم میں پلے بیک سنگنگ نہیں کروں گی بلکہ جس طرح کا کام کچھ سالوں سے جاری ہے وہ میرے کرنے والا نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بہت سے پلیٹ فارم ایسے ہیں جن کو اچھے پلیٹ فارم مہیاء نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں اپنے البم پر کام کررہی ہوں

وقت اشاعت : 23/09/2014 - 13:49:35

Rlated Stars :