نامور فلمساز ، مصنف وہدایتکار ریاض شاہد کو مداحوں سے بچھڑے 42برس بیت گئے

بدھ 1 اکتوبر 2014 12:42

نامور فلمساز ، مصنف وہدایتکار ریاض شاہد کو مداحوں سے بچھڑے 42برس بیت گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز ، مصنف وہدایتکار ریاض شاہد کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 42برس بیت گئے ۔ گزشتہ روز ان کی برسی کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جن میں ریاض شاہد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ دور حاضر کے فلمسٹار شان کے والد ریاض شاہد نے بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے فلم ”بھروسہ “کا سکرپٹ لکھا جو انتہائی کامیاب فلم ثابت ہوئی ۔

1958ء میں سکرپٹ رائٹر کے طور پر انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنا لیا ۔انہوں نے 1959ء فلم ”نیند “اور 1961ء میں ”شہید “تحریر کی جو سپر ہٹ ثابت ہوئیں ۔ 1962ء میں فلم ”سسرال “کی کامیابی سے وہ رائٹر ، فلمساز ، ہدایتکار کے طورپر بھی ابھرے ۔

(جاری ہے)

1963ء میں ”شکوہ“، 1964ء میں ”خاموش رہو“ ،1965ء پنجابی فلم ”اللہ دتہ “، نظام لاہور نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ۔

ریاض شاہد کی نیلو سے ملاقات فلم اللہ دتہ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی ۔فلمساز ریاض شاہد اور نیلو کی ایک بیٹی زرقا اور دو بیٹے سروش اور شان ہیں ، فلمسٹار شان دور حاضر کے سپر سٹار ہیں ۔ ریاض شاہد نے 1966ء میں بدنام ، مجبور باغی سردار ، جواب دو کے نام سے فلمیں لکھیں جو انتہائی کامیاب رہیں ۔ گنہگار ، ماں باپ ، زرقا، غرناطہ، یہ امن،بہشت ، حیدر علی ، فرنگی سمیت دیگر درجنوں کامیاب فلموں نے ریاض شاہد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ ان کی ایک ایک فلم نے بیک وقت 8،8ایوارڈ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ ریاض شاہد یکم اکتوبر 1972ء کواپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے ۔

وقت اشاعت : 01/10/2014 - 12:42:21

Rlated Stars :