سلینا سپرا نے ڈرامہ سیریل ”تھوڑی سے چھت “ میں اپناکام مکمل کروادیا

منگل 21 اکتوبر 2014 13:26

سلینا سپرا نے ڈرامہ سیریل ”تھوڑی سے چھت “ میں اپناکام مکمل کروادیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء ) اداکارہ سلینا سپرا نے ڈرامہ سیریل ”تھوڑی سے چھت “ میں اپناکام مکمل کروادیا ،ڈرامہ سیریل کو مکمل کرنے کے بعد اسکے تھیم سونگ کی ریکارڈنگ مری میں کی جائے گی ۔اداکارہ سلینا سپرا نے نجی ٹی وی چینل کیلئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ”تھوڑی سی چھت “ میں اپنا تمام کام مکمل کرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں سلینا سپر ا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں احسن خان ،ماریہ وسطی ،نرگس رشید ،نعمان اعجاز ،نیلم منیر ،نور الحسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ سلینا سپر انے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ڈراموں کی بھرمار سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو ذرابرابر بھی فرق نہیں پڑا بلکہ ہمارے ڈراموں کا سحر آج بھی بر قرار ہے ۔آج ماضی کی نسبت پاکستانی ٹی وی پر بہت اچھا ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے ۔

وقت اشاعت : 21/10/2014 - 13:26:28

Rlated Stars :